vni.global
Viral News International

اے پی سی میں تحریک انصاف کے آنے پرشرکت نہیں کریں گے: جے یو آئی

اسلام آباد:  عوامی نیشنل پارٹی کی موجودہ ملکی صورتحال پر آل پارٹیز کانفرنس میں جمعیت علمائے اسلام (ف) نے شرکت مشروط کر دی۔

ذرائع کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (ف) نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے وفد کی شرکت کی صورت میں اے پی سی میں نہیں جائیں گے، پارٹی نے پی ٹی آئی کا ہر فورم پر بائیکاٹ کیا ہوا ہے، کسی ایسے فورم پر نہیں جائیں گے جہاں تحریک انصاف موجود ہوگی۔

واضح رہے عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے 3 مئی کو آل پارٹی کانفرنس بلا رکھی ہے جو اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں صبح 10 بجے شروع ہو گی، کانفرنس میں دیگر جماعتوں کے ہمراہ پاکستان تحریک انصاف بھی شرکت کرے گی۔

عوامی نیشنل پارٹی نے تمام جماعتوں کے ساتھ تحریک انصاف اور جمعیت علماء اسلام کو بھی آل پارٹی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی ہے، تحریک انصاف نے اے پی سی میں شرکت کا فیصلہ کر لیا، سابق سپیکر اسد قیصر پی ٹی آئی کی نمائندگی کریں گے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.