vni.global
Viral News International

سانحہ پمز: وزیراعظم نے ایگزیکٹو ڈائریکٹرسمیت 8 افرادکو فوری معطل کرکے فوجداری کارروائی کی ہدایت کردی

اسلام آباد کے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) میں پیش آنے والے المناک واقعے پر وزیراعظم شہباز شریف نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر عمران سکندر سمیت 8 اہم عہدیداروں کو فوری معطل کرنے اور ان کے خلاف فوجداری و محکمانہ کارروائی کی منظوری دے دی ہے۔

تحقیقاتی کمیٹی کی ابتدائی رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اسپتال میں ہنگامی صورتحال یا آگ سے نمٹنے کا موثر نظام موجود نہیں تھا اور واقعے کے وقت سپروائزری اسٹاف بھی غائب تھا۔ آگ لگنے کے 6 منٹ بعد ایمرجنسی سروسز کو اطلاع دی گئی، جبکہ پہلی ریسپانس ٹیم 15 منٹ تاخیر سے پہنچی۔

معطل کیے جانے والوں میں جوائنٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹرز، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سیکیورٹی، نیونیٹل ڈیپارٹمنٹ کی سربراہ اور سی ڈی اے ایمرجنسی سروس کے ڈی جی بھی شامل ہیں۔ وزیراعظم نے ڈاکٹر محمد سلمان کو پمز کا قائم مقام ایگزیکٹو ڈائریکٹر مقرر کرنے کا حکم دیا ہے، جبکہ آگ لگنے کے دوران بچے کی جان بچانے والی نرس کے لیے ستارہ خدمت کی منظوری دی ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.