برطانیہ کے 3 بڑے ایئرپورٹس پر بڑا سائبر حملہ، 87 لاکھ مسافروں کا ڈیٹا چوری
برطانیہ کے 3 اہم ایئرپورٹس پر ایک بڑا سائبر حملہ ہوا ہے جس میں ہیکرز نے تقریباً 87 لاکھ مسافروں کا ذاتی ڈیٹا حاصل کر کے تاوان کا مطالبہ کیا ہے۔
متاثرہ ایئرپورٹس میں مانچسٹر، ایسٹ مڈلینڈز اور لندن اسٹینسٹڈ شامل ہیں، جن کی مالک کمپنی مانچسٹر ایئرپورٹس گروپ (ایم اے جی) نے حملے اور تاوان کی طلب کی تصدیق کی ہے۔
کمپنی حکام کے مطابق ہیکرز نے مسافروں کے رابطے کی تفصیلات، گاڑیوں کے رجسٹریشن نمبرز اور پوسٹ کوڈز پر مبنی ڈیٹا چوری کیا، جن کا بڑا حصہ مفت وائی فائی کے استعمال کے لیے درج کیا گیا تھا۔
مانچسٹر ایئرپورٹس گروپ نے ہیکرز کو تاوان کی رقم ادا کرنے سے صاف انکار کر دیا ہے اور واضح کیا ہے کہ کسی بھی مرحلے پر فلائٹ سیکیورٹی یا مسافروں کے مالیاتی ڈیٹا یعنی بینک تفصیلات پر کوئی اثر نہیں پڑا۔