vni.global
Viral News International

پرویز الہی کی عمران خان کو لانگ مارچ کی مکمل سپورٹ کی یقین دھانی

سابق وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے لاہور میں ملاقات کی ہے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں لانگ مارچ سے متعلق امور پر مشاورت کی گئی اور چوہدری پرویز الٰہی نے لانگ مارچ کی بھرپور حمایت کی یقین دہانی کرائی۔

ملاقات میں احساس راشن پروگرام اورعوام کو ریلیف دینے کے پروگرامز پر بھی گفتگو کی گئی۔

اس موقع پر عمران خان کا کہنا تھاکہ حکومت کو ارشد شریف کیس سے متعلق ذمہ داریاں پوری کرنی چاہیے، موجودہ وفاقی حکومت ہر محاذ پر ناکام ہوچکی ہے، عوام کا جوش وخروش بتارہا ہے کہ لانگ مارچ نئی تاریخ رقم کرے گا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھاکہ پاکستان کے عوام عمران خان کے ساتھ ہیں، لانگ مارچ امپورٹڈ حکومت کو بہالے جائے گا اور لانگ مارچ کو مکمل سپورٹ کریں گے۔

خیال رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے جمعہ 28 اکتوبر سے لاہور کے لبرٹی چوک سے اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کا اعلان کیا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.