vni.global
Viral News International

حکومت سے 30 جولائی تک جان چھوٹ جائے گی، فواد چوہدری

سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ 30 جولائی تک حکومت سے جان چھوٹ جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ مظفرگڑھ میں ہمارے رہنما کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ 15 کی کال پرمتعلقہ تھانے کی پولیس جاتی ہے، متعلقہ تھانے کے بجائے ڈیفنس تھانے کی پولیس گئی، تاثر دیا گیا فلاں صاحب نے ہدایات دی ہیں، کارروائیاں خود کر کے ملبہ اسٹیبلشمنٹ پر ڈال رہے ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عطا تارڑ اور رانا ثناء جیسے آستین کے سانپوں سے بچنے کی ضرورت ہے، عوام اوراداروں کوایک ہی سمت میں ہونا چاہیے، گزارش ہے ادارے اور اشرافیہ ووٹ سے تبدیلی میں رکاوٹ نہ بنیں۔

سابق وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہم نےعوام کوتشدد اورمحلات کی طرف جانے سے روکا، عوام ملک میں سافٹ انقلاب کیلئے تیار ہیں، ووٹ کے ذریعے تبدیلی عوام کا حق ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.