vni.global
Viral News International

مفتاح اسماعیل نے آئی ایم ایف سے جلد معاہدہ ہونے کی نوید سنادی

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے قوم کو ایک بار پھر عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ جلد معاہدہ ہونے کی خوشخبری سنائی ہے۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ اس وقت اس سے زیادہ کچھ نہیں کہہ سکتا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ جلد ہو جائے گا۔

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے بتایا کہ میمورنڈم آف اکنامک اینڈ فنانشل پالیسیز (ایم ای ایف پی) جلد آئی ایم ایف

 مختلف وزارتوں کا ایم ای ایف پی کا جائزہ ایک دو روز میں مکمل ہو جائے گا، ایم ای ایف پی بجھوانے کے بعد اگلے ہفتے آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول سطح پر مذاکرات متوقع ہیں، مذاکرات کامیاب ہونے کی صورت میں چھٹا اور ساتواں جائزہ مکمل ہو جائے گا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ آئی ایم ایف نے منتخب نمائندوں کے اثاثہ جات پبلک کرنے کا مطالبہ کر  رکھا ہے، اس کے علاوہ آئی ایم ایف نے گریڈ17 سے 22 کے سرکاری ملازمین کے اثاثہ جات پبلک کرنےکا بھی مطالبہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے احتساب سے متلعقہ آئینی ترامیم پر بھی تحفظات ہیں۔

کو بجھوایا جا رہا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.