vni.global
Viral News International

چیف الیکشن کمشنر کی برطرفی،پی ٹی آئی نے ریفرنس دائرکردیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے چیف الیکشن کمشنر کی برطرفی کا ریفرنس دائر کر دیا۔

پی ٹی آئی نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی برطرفی کے لیے ریفرنس سپریم جوڈیشل کونسل میں دائر کر دیا ہے۔

ریفرنس میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ پر مبینہ طور پر جانب دارکا الزام لگایا گیا ہے ، جس کی وجہ سے وہ اس عہدے کے اہل نہیں ہیں، اس لیے انہیں عہدے سے فوری طور پر ہٹایا جائے۔

یاد رہے چیف الیکشن کمشنر کا عہدہ آئینی عہدہ ہے اور انہیں ہٹانے کا طریقہ کار آئین کے تحت وہی ہے جو کسی جج کو ہٹانے کے لیے ہے اور اس کی منظوری صرف سپریم جوڈیشل کونسل دے سکتی ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.