لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف یوم الحق پاکستان آج منایا جا رہا ہے
لائن آف کنٹرول کی دونوں جانب اور ساری دنیا میں کشمیری قوم آج 19 جولائی کو یوم الحاق پاکستان منارہی ہے۔
آج ہی کے دن انیس جولائی انیس سو سینتالیس میں سری نگر میں الحاق پاکستان کی قرارداد منظور کی گئی تھی۔ قرار داد میں کشمیری عوام نے مستقبل کے پاکستان کے ساتھ اپنے آپ کو وابستہ کیا تھا۔
آج اس عزم کا اعادہ کیا جارہا ہے کہ کشمیر کی آزادی تک اور ہندوستان کے قبضہ سے آزادی تک جدوجہد جاری رہے گی۔
پاکستان کشمیر کے الحاق تک تحریک حریت کی حمایت جاری رکھے گا۔ ہندوستان کی ریاستی دہشتگردی میں اب تک چھیانوے ہزار سے زائد کشمیری شہید ہوچکے ہیں۔
تحریک پاکستان کے آغاز سے ہی مسلمانان کشمیر نے دو قومی نظریے کی بنیاد پر آزاد مملکت کے حصول کی جدوجہد میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور قیام پاکستان کے بعد 19 جولائی 1947 کو ریاستی عوام کی نمائندہ جماعت آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے پلیٹ فارم پر سرینگر میں منعقدہ اجلاس میں الحاق پاکستان کی قرار داد منظور کی تھی۔
پاکستان سے محبت کے جرم میں کشمیریوں کو ناصرف غلامی کی زنجیروں میں قید کیا گیا بلکہ قابض فوج نے ان پر مظالم کا کبھی نا تھمنے والے دور کا آغاز کیا، کشمیری الحاق پاکستان کی قرارداد پر عملدرآمد کے لئے آج بھی جانوں کی قربانیاں دیتے چلے آرہے ہیں۔
یوم الحاق پاکستان کے موقع پر آزادی کے حق اور بھارتی ناجائز فوجی قبضے کے خلاف کنٹرول لائن کے دونوں اطراف جلسے جلوس اور ریلیاں نکالی جارہی ہیں۔