vni.global
Viral News International

عمران خان سے پرویزالہیٰ اور مونس الہیٰ کی ملاقات

لاہور :  عمران خان سے  وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہیٰ اور رکن قومی اسمبلی مونس الہیٰ کی ملاقات ہوئی ہے۔

ملاقات میں سیاسی صورتحال اورپنجاب کےعوام کو ریلیف دینےکےاقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

عمران خان نے پنجاب حکومت کے کاروباری مراکز  کیلئے اوقات کار کی پابندی ختم کرنے کے اقدام کو سراہا۔

عمران خان نے احساس راشن رعایت پروگرام کے اجراء کے اقدام کی بھی تعریف کی۔ عمران خان نے یوم عاشور پر بہترین سکیورٹی انتظامات پر  پنجاب حکومت کے اقدامات کو قابل تحسین قرار دیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.