vni.global
Viral News International

شہباز گل کے ڈرائیور کی اہلیہ کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا

پاکستان تحریک انصاف کے گرفتار رہنما شہباز گل کے ڈرائیور کی اہلیہ کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا۔

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے آج شہباز گِل کے ڈرائیور کی اہلیہ کی ضمانت منظور کی تھی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ نے 30 ہزار روپے مچلکوں پر ضمانت منظور کی۔

عدالت سے ضمانت منظور ہونے کے بعد شہباز گل کے ڈرائیور کی اہلیہ کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی خواتین ونگ کی کارکنوں نے ڈرائیور کی اہلیہ کا استقبال کیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز شہباز گل کے ڈرائیور کی اہلیہ اور ان کے بھائی کو کار سرکار میں مداخلت کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا تھا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.