vni.global
Viral News International

حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان معاہدہ طے پاگیا

معاہدے کے تحت صرف جلسہ کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔

اسلام آباد: حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان معاہدہ طے پا گیا۔

حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے تحت صرف جلسہ کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات ڈھائی گھنٹے جاری رہے، تحریک انصاف کی جانب سے 2 رہنما مذاکرات میں شریک تھے۔

یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے اسلام آباد میں دھرنے کی اجازت مانگی گئی تھی تاہم ضلعی انتظامیہ نے نقص عامہ اور سڑکیں بند ہونے کے باعث پی ٹی آئی کو دھرنے کی اجازت دینے کی درخواست مسترد کر دی تھی۔

اس حوالے سے سپریم کورٹ میں بھی ایک درخواست دائر ہے جس میں سپریم کورٹ نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو حکم دیا ہے کہ تحریک انصاف کو جلسے کے لیے متبادل جگہ فراہم  کی جائے اور ٹریفک پلان ترتیب دیا جائے تاکہ جلسہ بھی ہو جائے اور سڑکیں بھی بند نہ ہوں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.