امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر بحال ہونے لگی
امریکی ڈالر کے مقابلے روپے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں 74 پوائنٹس کمی ہوئی۔
انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ دوسرے کاروباری روز بھی جاری رہا، امریکی کرنسی 53 پیسے کمی کے بعد 238 روپے 84 پیسے پر بند ہوئی۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر 4 روپے کمی کے بعد 241 روپے پر فروخت ہوا۔
معاشی ماہرین کے مطابق جولائی میں ملکی درامدات میں 35 فیصد کمی، جبکہ آئی ایم ایف سے قرض ملنے کی راہ ہموار ہونے اور وزیر خزانہ کے ڈیفالٹ سے متعلق اہم بیان کے سبب ڈالر کی طلب میں کمی دیکھنے میں آئی۔
دوسری جانب پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا اور اختتام پر مارکیٹ 74 پوائنٹس کمی کے بعد 100 انڈیکس 40 ہزار 75 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔