vni.global
Viral News International

احسن اقبال کو ریسٹورنٹ میں دیکھ کر پی ٹی آئی کےحامیوں کی نعرہ بازی

خواتین نے احسن اقبال خلاف چور،چور کے نعرے لگانا شروع کردیے

پنجاب کے شہر بھیرہ میں مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کو ایک ریسٹورنٹ میں دیکھ کر وہاں موجود سابق وزیر اعظم عمران خان کے کچھ حامیوں نے لیگی رہنما کے خلاف نعرہ بازی شروع کردی۔ 

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا گیا کہ احسن اقبال ریسٹورنٹ کے کاؤنٹر پر کھڑے ہیں،اچانک انہیں دیکھ کر بظاہر پہلے ایک خاندان کی خواتین نے ان کے خلاف چور،چور کے نعرے لگانا شروع کردیے اور بعد ازاں اس میں دیگر افراد بھی شامل ہوگئے۔

اس دوران ریسٹورنٹ میں موجود شہری ویڈیو ریکارڈ کرتے رہے۔ تاہم کچھ منٹ بعد نعرے لگانی والی خواتین اور دیگر افراد باہر چلے گئے۔

بعد ازاں احسن اقبال نے ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے واقعے کی تفصیلات بتائیں۔

احسن اقبال نے کہا کہ گزشتہ روز بھیرہ کے  ریسٹورنٹ میں ایک فیملی سے مڈبھیر ہوئی جو بظاہر خود کو ایلیٹ سمجھتی ہے مگر  انہوں نے مکالمے کی بجائے نعرہ بازی شروع کی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.