vni.global
Viral News International

پنجاب میں مزدوروں کی کم از کم اجرت 25 ہزار مقرر

وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف نے مزدوروں کو ریلیف دینے کیلئے احسن اقدام اٹھا لیا، وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز کی خصوصی ہدایت پر مزدوروں کی کم از کم اجرت میں 5 ہزار روپے کا اضافہ کر دیا گیا۔

وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے مزدور کی کم از کم اجرت 20 ہزار روپے سے بڑھا کر 25 ہزار روپے کر دی ہے، اجرت میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی سے ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ مزدور کی کم از کم اجرت میں اضافے کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا، مختصر عرصے میں کم وسائل رکھنے والے طبقات کو ریلیف دینے پر فوکس کیا ہے، ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں کہ عام آدمی کی زندگی میں آسانی پیدا ہو۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.