vni.global
Viral News International

ملک میں سونے کی قیمت نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

ہفتے کے روزبین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس بھاؤ 6 ڈالر کم ہو کر ایک ہزار 840 ڈالر فی اونس رہے۔

عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے باوجود مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمت نئی بلند ترین سطح پر جاپہنچی ہے۔

ہفتے کے روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے جب کہ 10 گرام سونے کی قیمت 258 روپے کا ضافہ ہوا۔

کاروباری ہفتے کے آخری روز مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی فی تولہ اور 10 گرام قیمت بالترتیب ایک لاکھ 45 ہزار 800 روپے اور ایک لاکھ 25 ہزار ہوگئی۔

چار روز کے دوران سونے کی فی تولہ قیمت 3350 روپے بڑھ چکی ہے۔

دوسری جانب مقامی صرافہ بازار میں چاندی کے فی تولہ نرخ 1560 روپے جب کہ 10 گرام قیمت 1337 روپے 44 پیسے پر مستحکم رہی، عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت 0.16 ڈالر کمی سے 21.74 ڈالر پر آگئی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.