vni.global
Viral News International

ملک ریاض نے اپنی مبینہ آڈیو کی تردیدکردی

ڈیپ فیک جیسی ٹیکنالوجی کی مدد سے ایسی آڈیوگفتگو مصنوعی طور پر تیار کرنے پر حیرت نہیں ہونی چاہیے

ملک کے نامور  پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض نے اپنی مبینہ آڈیو کی تردیدکردی ہے۔

 سوشل میڈیا پر ایک بیان میں انھوں نےکہا کہ ڈیپ فیک جیسی ٹیکنالوجی کی مدد سے ایسی آڈیوگفتگو مصنوعی طور پر تیار کرنے پر حیرت نہیں ہونی چاہیے۔

ملک ریاض کا کہنا ہےکہ میں کسی پارٹی کی مہم کا حصہ بننا نہیں چاہتا، ذاتی دشمنی کے لیے میری آڈیو کا استعمال افسوس ناک ہے۔

ان کا مزیدکہنا تھا کہ وہ  اپنے خلاف اس سازش میں ملوث عناصرکی تلاش کے لیے قانونی راستے اختیار کریں گے۔

خیال رہےکہ ملک ریاض اور ان کی بیٹی کی مبینہ آڈیو سامنے آئی ہے جس میں ملک ریاض کی بیٹی اپنے والد کو بتارہی ہیں کہ ‘فرح کا فون آیا تھا، خاتون اول نے ہیرے کی تین قیراط کی انگوٹھی قبول کرنے سے منع کردیا ہے’۔

مبینہ آڈیو میں ملک ریاض کی بیٹی فرح کا نام لیے بغیر کہہ رہی ہیں کہ ہفتے کو اُن کی ملاقات ہے، انگوٹھی اس سے پہلے ارینج کرلیں، جس پر ملک ریاض اپنی بیٹی سے کہتے ہیں کہ تم انگوٹھی منگوالو۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.