vni.global
Viral News International

ارطغرل سیریز کے عبدالرحمٰن سیلاب زدگان کی مدد کیلئے کراچی پہنچ گئے

کراچی: دنیا بھر میں مقبولیت کے ریکارڈ قائم کرنے والی  تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں عبدالرحمٰن غازی کا کردار ادا کرنے والے ترک اداکار جلال آل کراچی پہنچ گئے جہاں انہوں نے سیلاب متاثرین سے ملاقات کی۔

اس موقع پر انہوں  نے اپنے مداحوں سے پاکستان کے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے بھی اپیل کی ہے۔

جلال آل نے انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں اُنہیں کراچی میں موسلا دھار بارش کے دوران گاڑی میں سفر کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

اُنہوں نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’ہم پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں کے متاثرین کی مدد کرنے کے لیے آپ کی امداد وصول کر رہے ہیں‘۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.