vni.global
Viral News International

حذیفہ ابراہیم نے امریکا میں جونیئر اسکواش چیمپئن جیت لی

پاکستان کے حذیفہ ابراہیم نے امریکا میں ہونے والی جونیئر اسکواش چیمپئن شپ جیت لی۔

ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں پلاٹینیم فرینک میلٹ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کا انعقاد ہوا تھا۔

اس چیمپئن شپ میں 8 ممالک کے کھلاڑیوں نے شرکت کی تھی۔

حذیفہ ابراہیم نے فائنل میں سری لنکن نژاد امریکن کھلاڑی رشی سری واستوا کو شکست دی۔

حذیفہ ابراہیم کی کامیابی کا اسکور گیارہ آٹھ، گیارہ نو اور بارہ دس رہا۔

اس سے قبل حذیفہ ابراہیم نے سیمی فائنل میں امریکن اور کوارٹر فائنل میں کینیڈا کے کھلاڑی کو شکست دی تھی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.