کیپٹن(ر)صفدر کے وارنٹ گرفتاری جاری
لاہور کی عدالت نے اشتعال انگیز تقاریر کے مقدمے میں کیپٹن ر صفدر کے وارنٹ جاری کردئیے
عدالت نےکیپٹن (ر) صفدر کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کر دی ۔کیس پر سماعت 25 اکتوبر تک ملتوی کردی۔ تھانہ اسلام پورہ نے کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف مقدمہ درج کررکھا ہے۔
یاد رہے سلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کو نیب پیشی کے دورون کیپٹن ر صفدر نے گفتگو کی تھی جس پر انکے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا، کیپٹن ر صفدرکے خلاف لاہور اور پشاورکے تھانوں میں بھی مقدمات درج ہیں ۔