آرمی چیف کی تقرری آئینی معاملہ مشاورت سے ہوگا،خواجہ آصف
وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی تقرری کا فیصلہ آئینی عمل کے آغاز کے بعد مشاورت سے ہوگا۔
تاہم اب وزیر دفاع خواجہ آصف کا بیان سامنے آیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ میڈیا میں قیاس آرائی ہو رہی ہے کہ نوازشہباز میٹنگ میں آرمی چیف کی تقرری پرفیصلہ ہوا۔
میڈیا میں قیاس آرائی ھو رہی ھے کہ لندن میں نواز شہباز میٹنگ میں آرمی چیف کی تقرری کے حوالے سے کو ئ فیصلہ ھوا ھے. اس سلسلے میں مشاورت ضرور ھوئ ھے لیکن فیصلہ انشاءاللہ آئینی عمل کے آغاز کے بعد مشاورت سے ھو گا.
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) November 11, 2022
ان کا کہنا تھاکہ آرمی چیف کی تقرری کے سلسلے میں مشاورت ضرور ہوئی ہے، آرمی چیف کی تقرری کا فیصلہ آئینی عمل کے آغاز کے بعد مشاورت سے ہوگا۔
اس سے قبل لندن سے خبر سامنے آئی تھی کہ وزیراعظم شہباز شریف اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کے درمیان ہونے والی ملاقات میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی میں میرٹ کو اولیت دی جائے گی اور سب سے سینیئر افسر کو آرمی چیف بنایا جائے گا۔