رانا ثنا اللہ دل کے عارضےکے باعث اسپتال میں داخل
وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ کو دل کے عارضےکے باعث اسپتال میں داخل کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق رانا ثنا اللہ کےاسپتال میں مختلف ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔ وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ رانا ثنا اللہ معمول کےچیک اپ کیلئے اسپتال گئے ہیں۔
اس حوالے سے وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھاکہ وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ معمول کے طبی معائنے کیلئے عسکری ادارہ برائے امراض قلب (اے ایف آئی سی) راولپنڈی گئے تھے۔
وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ معمول کے طبی معائنے کے لئے عسکری ادارہ برائے امراض قلب (اے ایف آئی سی) راولپنڈی گئے تھے۔ اُن کی صحت کے حوالے سے قیاس آرائیوں میں صداقت نہیں۔ 18 سال قبل 2004 میں رانا صاحب کی ہارٹ سرجری ہوئی تھی۔ ہر دو تین سال بعد اس کا چیک اپ کروانا لازم ہوتا ہے۔
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) November 11, 2022
انہوں نے کہا کہ اُن کی صحت کے حوالے سے قیاس آرائیوں میں صداقت نہیں، 18 سال قبل 2004 میں انکی کی ہارٹ سرجری ہوئی تھی اور ہر دو تین سال بعد اس کا چیک اپ کروانا لازم ہوتا ہے۔
وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ اس سال دو تین بار ڈاکٹرز سے معائنہ کرایا، ایک چھوٹا سا لیکن ضروری پروسیجر اے ایف آئی سی کے ڈاکٹرز نے تجویز کیا تھا جس کے بعد سے وہ روبہ صحت ہیں اورکل انشاءاللہ اسپتال سے گھر آ جائیں گے۔