vni.global
Viral News International

کراچی، ڈوبنے والے خاندان کے سربراہ اور چاروں بچوں کی لاشیں نکال لی گئیں

کراچی کے علاقے ملیر ندی میں ڈوبنے والے خاندان کے سربراہ اور چاروں بچوں کی لاشیں نکال لی گئیں جبکہ خاتون اور ڈرائیور کی تلاش کیلے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

بدھ کی رات ملیر لنک روڈ پر سیلابی ریلے میں بہنے والی کارمیں ڈرائیور اور ایک ہی خاندان کے 6 افراد سوار تھے۔

گزشتہ روز ریسکیو آپریشن کے دوران دو بچوں کی لاشیں نکالی لی گئی تھیں جبکہ آج خاندان کے سربراہ ذیشان انصاری اور مزید دو بچوں کی لاشیں نکال لی گئیں۔

ایدھی رضاکاروں کے مطابق کار، حادثے کے مقام سے دو تین کلو میٹر دور ملی، کار کا مالک عبدالرحمان خود گاڑی چلاکر ، چار بچوں اور میاں بیوی پر مشتمل خاندان کو حیدرآباد لے جارہا تھا کہ کار سیلابی ریلے میں بہتی ہوئی ندی میں جاگری تھی۔

خاتون اور ڈرائیور کی تلاش کیلے ریسکیو آپریشن جاری ہے جبکہ نیوی کے غوطہ خور، ایدھی رضاکار اور دو کشتیاں ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.