vni.global
Viral News International

پنجاب کابینہ کا ایک ماہ کی تنخواہ فلڈ ریلیف میں عطیہ کرنے کا اعلان

پنجاب کابینہ کے اجلاس میں سیلاب متاثرین سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کابینہ کے تمام ارکان نے ایک ماہ کی تنخواہ عطیہ کرنے کا اعلان کردیا جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنا ہیلی کاپٹر بھی سیلاب کی امدادی سرگرمیوں کے لیے مختص کر دیا ہے۔

تفصیل کے مطابق چوہدری پرویز الٰہی کی زیر صدارت کابینہ کے اجلاس میں سیلاب سے متاثرہ دیگر صوبوں کی ضروریات کو پورا کرنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ کابینہ نے خیبرپختونخوا، سندھ اور بلوچستان میں ادویات اور طبی عملہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اجلاس میں راجن پور، ڈیرہ غازی خان اور میانوالی میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دیا گیا جبکہ جاں بحق افراد کے ایصال ثواب کے لیے دعا اور ورثا سے اظہار ہمدردی کا اظہار کیا

وزیراعلیٰ پنجاب نے عہدیداروں کو ہدایت کی کہ امدادی سرگرمیوں کو تیز کیا جائے اور متاثرہ علاقوں میں خیمے، خوراک اور دیگر سامان فراہم کیا جائے، ان کا کہنا تھا کہ حکومت گھروں، فصلوں اور مویشیوں کے نقصانات کا ازالہ بھی کرے گی۔

کابینہ نے بارشوں اور سیلاب سے آبپاشی کے نظام کو پہنچنے والے نقصانات کے ازالے کے لیے 4 ارب روپے کے خصوصی فنڈز جاری کرنے کی منظوری دی جبکہ ضلع ڈی جی خان میں سرکاری اراضی کی نیلامی کا عمل کابینہ کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا، کمیٹی تمام امور پر غور کرنے کے بعد حتمی سفارشات پیش کرے گی۔

گیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.