vni.global
Viral News International

ٹرانسپورٹروں نے پیسوں کیلئے مسافروں کی جان خطرے میں ڈال دی

 اسلام آباد سے ڈیرہ اسماعیل خان جانے والی بس کے سامان خانے سے 5 افراد برآمد کر لیے گئے۔

عید الاضحیٰ کی چھٹیوں سے قبل موٹروے پولیس نے مسافر بسوں میں اوور لوڈنگ پر سخت ایکشن لیا۔

موٹروے پولیس کے مطابق اسلام آباد سے ڈیرہ اسماعیل خان (ڈی آئی خان) جانے والی بس کے سامان خانے سے 5 افراد کو برآمد کرلیا، مسافر بس کے موٹروے پر سفر پر پابندی عائد کر دی گئی، 8 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا، مسافربس کے سامان خانے میں سفر انتہائی خطرناک اور جان لیوا ہوسکتا تھا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.