قدرتی آفت سے متاثرہ اضلاع کی تفصیلات جاری
اسلام آ باد: نیشنل فلڈ رسپانس اینڈ کوآرڈینیشن (این ایف آر سی سی) نے قدرتی آفت سے متاثرہ اضلاع کی تفصیلات جاری کردیں۔
نیشنل فلڈ رسپانس اینڈ کوآرڈینیشن نے بتایا کہ ملک بھر میں 80 اضلاع بارشوں اور سیلاب کی شکل میں قدرتی آفت سے متاثر ہوئے جس میں بلوچستان کے 31، سندھ کے 23، خیبر پختون خوا کے 17، گلگت بلتستان 6 اور پنجاب 3 اضلاع شامل ہیں۔
این ایف آر سی سی کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں 3 کروڑ 30 لاکھ 46 ہزار افراد سیلاب اور شدید بارشوں کے باعث متاثر ہوئے جن میں آزاد کشمیر کے 53 ہزار 700،بلوچستان کے 91 لاکھ 82 ہزار 616، خیبر پختون خوا کے 43 لاکھ، گلگت بلتستان کے 51 ہزار، پنجاب کے 48 لاکھ 44 ہزار اور سندھ کے 1 کروڑ 45 لاکھ شہری متاثر ہوئے۔