عوام کے فیصلےکے سامنے سر جھکانا چاہیے، مریم نواز
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نوازکا کہنا ہےکہ مسلم لیگ ن کو کھلے دل سے نتائج تسلیم کرنے چاہئیں۔
مریم نواز کا کہنا ہےکہ عوام کے فیصلے کے سامنے سر جھکانا چاہیے، سیاست میں ہار جیت ہوتی رہتی ہے، دل بڑا کرنا چاہیے۔
ٹوئٹر پر اپنے بیان میں ان کا کہنا ہے کہ جہاں جہاں کمزوریاں ہیں ان کی نشاندہی کرکے انھیں دور کرنےکے لیے محنت کرنی چاہیے، انشاءاللّہ خیر ہوگی۔
خیال رہے کہ پنجاب اسمبلی کی 20 نشستوں پر ضمنی انتخابات کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک کے نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف 2 نشستوں پر کامیاب قرار پائی ہے اور اسے مزید 15 سیٹوں پر برتری حاصل ہے جب کہ ن لیگ کو صرف 2 نشستوں پر برتری حاصل ہے۔