vni.global
Viral News International

عمران خان کے کنٹینر کے نیچے آکر خاتون صحافی جاں بحق

پاکستان تحریک انصاف کے لانگ کے کامونکی جاتے ہوئے راستے میں  عمران خان کے کنٹینر کے نیچے آکرنجی ٹی وی کی خاتون رپورٹر جاں بحق ہوگئی۔

پاکستان تحریک انصاف کا لانگ مارچ تیسرے روز بھی جاری ہے۔ کامونکی جاتے ہوئے راستے میں حادثہ پیش آیا ہے۔

کامونکی جاتے ہوئے راستے میں عمران خان کے کنٹینر کے نیچے آکر  نیوز چینل کی خاتون رپورٹر جاں بحق ہوگئی۔

حادثے کے بعد عمران خان کا کنیٹنر جی ٹی روڈ پر روک دیا گیا اور حادثےکےبعد عمران خان خود بھی کنیٹنرسےنیچے اترآئے۔

ترجمان ریسکیو کے مطابق خاتون رپورٹر ایک کنٹینر سے اترتے ہوئے نیچے گری اور عمران خان کے کنٹینرکےنیچے آگئی۔

حادثے کے بعد عمران خان نے مارچ روک دیا اور خطاب میں کہا کہ بدقسمتی سے ایک حادثہ ہوا ہے اور ہمیں کامونکی جانا تھا لیکن حادثے کی وجہ سے مارچ روکنا پڑا ہے، کل کامونکی سے دوبارہ مارچ شروع ہوگا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.