vni.global
Viral News International

عمران خان کی گندی ویڈیوز کا فارنزک ہوگا، طلال چوہدری

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما طلال چوہدری نے عمران خان کے گندی ویڈیوز سے متعلق بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان صاحب آپ کو گندے کام نہیں کرنے چاہیے تھے، اگر ویڈیوز آئیں گی تو ان کا فارنزک ہوگا۔

فیصل آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ عمران خان رو رہے ہیں کہ ان کی گندی ویڈیوز آرہی ہیں، عمران خان گندے کام کر کے ان کو چھپانے کے لیے جھوٹ بھی بولتے ہیں۔

طلال چوہدری نے کہا کہ عمران خان لانگ مارچ کی تاریخ دو، آپ ہمارے گھر ایلچی کیوں بھیجتے ہو؟ کہ تمہیں این آر او دیں، صدر پاکستان سے منتیں کیوں کرواتے ہو کہ تمہیں این آر او دے دیں۔

رہنما مسلم لیگ (ن) نے مزید کہا کہ ہماری طرف قاصد نہ بھیجو لانگ مارچ کی تاریخ دو، عمران خان کو این آر او نہیں ملے گا، کیا توشہ خان کیس کا فیصلہ قیامت کو آئے گا۔

طلال چوہدری نے کہا کہ جب سے ڈار آیا ہے ڈالر اپنی اوقات میں آگیا ہے، جب نواز شریف آئے گا تو عمران خان بھی اپنی اوقات میں آجائے گا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.