vni.global
Viral News International

عمران خان کی تقاریر لائیو دکھانے پر پابندی عارضی طور پر ختم

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے سابق وزیراعظم عمران خان کی  تقریر براہ راست دکھانے پر پابندی کا پاکستان الیکٹرونک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کا نوٹیفکیشن معطل کردیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے عمران خان کی لائیو تقاریر پرپابندی کے خلاف درخواست پرسماعت کی۔

وکلا کے دلائل کے بعد چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے عمران خان کی تقریر براہ راست دکھانے پر پابندی کاپیمرا کا نوٹیفکیشن معطل کردیا۔

عدالت نے قرار دیا کہ بادی النظر میں پیمرا نےنوٹیفکیشن کے اجرا میں اختیار سے تجاوز کیا، پیمرا کو اختیار نہیں کہ وہ پابندی کا ایسا کوئی حکم جاری کرے۔

عدالت نے عمران خان کی درخواست پر پیمرا اور اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کردیے اور حکم دیا کہ پیمرا افسر نامزدکرے جوپیش ہوکرنوٹیفکیشن کے اجراکی وضاحت کرے۔ عدالت نے حکم دیا کہ پیمرا کا نوٹیفکیشن آئندہ سماعت 5 ستمبر تک معطل رہے گا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.