vni.global
Viral News International

شیخ رشید کو 7 روز میں لال حویلی خالی کرنے کا حکم

راولپنڈی:  عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کومتروکہ وقف املاک راولپنڈی نے 7 روز میں لال حویلی خالی کرنے کا حکم دیا ہے۔

 سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا لال حویلی سمیت متروکہ وقف املاک کی 7 اراضی یونِٹس پر قبضے کے معاملے پر متروکہ وقف املاک راولپنڈی نے شیخ رشید اور انکے بھائی شیخ صدیق کو اراضی خالی کرنے کا نوٹس بے دخلی جاری کردیا۔

لال حویلی خالی کرنے کا نوٹس متروکہ وقف املاک کے ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر آصف خان کی جانب سے  جاری ہوا۔ شیخ رشید اور ان کے بھائی سے کہا گیا ہے کہ آپ کو پہلے بھی اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کیا گیا لیکن نہ آپ پیش ہوئے اور نہ حویلی کے بقایا جات ادا کیے اس لیے آپ حویلی کے قبضے سے قانونی طور پر بے دخل ہوچکے ہیں۔

ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر نے کہا ہے کہ سات روز میں یہ حویلی خالی کردی جائے بصورت دیگر پولیس کی مدد سے اسے خالی کرایا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر نے پولیس کو بھی تعاون کے لیے خط لکھ دیا ہے جس میں ان سے 19 اکتوبر کو معاونت طلب کی گئی ہے۔

شیخ رشید نے اس معاملے پر کہا ہے کہ یہ لوگ لال حویلی کے پیچھے پڑے ہیں، قانونی اور آئینی طور پر اس پر ہمارا حق ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.