vni.global
Viral News International

شریف خاندان کو دی گئی پنجاب پولیس کی سکیورٹی واپس لے لی

لاہور : محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے پولیس کی واپسی کی ہدایت دی گئی، جاتی امرا اور ماڈل ٹاؤن کے گھروں کے باہر پولیس سکیورٹی تعینات کی گئی تھی۔

وزیر داخلہ ہاشم ڈوگر نے کہا کہ پولیس کی جانب سے صرف وزیراعظم شہباز شریف کو سکیورٹی فراہم کی گئی ہے، وزیراعظم نے جو گھر ڈیکلیئر کئے ہیں وہاں پر سیکورٹی دی جارہی ہے۔

پنجاب پولیس کے مطابق 500 سے زائد پولیس کے اہلکار سکیورٹی پر تعینات کئے گئے تھے، اس سے قبل عطا تارڑ اور دیگر مسلم لیگی رہنما کو بھی سکیورٹی دی گئی تھی جو کہ واپس ہوگئی ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.