سپریم کورٹ میں 4 ججز کی تعیناتیوں کیلیے اجلاس طلب
اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال نے سپریم کورٹ میں چار جج صاحبان کی تعیناتیوں کے معاملے پر سپریم جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کرلیا۔
جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ کو سپریم کورٹ کا جج تعینات کرنے کی تجویز آئی ہے ۔
جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد وحید ، سندھ ہائی کورٹ سے جسٹس سید حسن اظہر رضوی کو بطور جج سپریم کورٹ تعینات کرنے پر غور کیا جائے گا، علاوہ ازیں جسٹس شفیع صدیقی کو بطور جج سپریم کورٹ تعینات کرنے پر غور ہوگا۔
واضح رہے اس وقت سپریم کورٹ میں پانچ جج صاحبان کی آسامیاں خالی ہیں، اس حوالے سے تین سینئر جج صاحبان چیف جسٹس کو خط بھی لکھ چکے ہیں۔