vni.global
Viral News International

روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں بڑی کمی

ملک بھر میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مندی کی دوبارہ واپسی ہوئی ہے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے دوسرے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں ایک روپیہ 7 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 207 روپے 94 پیسے سے کم ہو کر 206 روپے 87 پیسے ہو گئی ہے۔

اُدھر پاکستان سٹاک مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال کے باعث 112.95 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی اور 100 انڈیکس 41765.62 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔

پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.27 فیصد کی تنزلی دیکھی گئی جبکہ 12 کروڑ 26 ہزار 838 شیئرز کا لین دین ہوا، جس کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.