راولپنڈی پہنچنے کی تاریخ میں اب کوئی توسیع نہیں ہوگی: فوادچوہدری
APP44-08
ISLAMABAD: February 08 – Federal Minister for Information and Broadcasting, Chaudhry Fawad Hussain addressing the book launching ceremony of " Imran Khan Aur Naya Pakistan" . APP photo by Irfan Mahmood
اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما فوادچوہدری کاکہنا ہےکہ راولپنڈی پہنچنے کی تاریخ میں اب کوئی توسیع نہیں ہوگی۔
فواد چوہدری نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ تحریک انصاف کا حقیقی آزادی مارچ کل سے دوبارہ شروع ہوگا، اس سلسلے میں آج گوجرانوالہ اور لاہور ڈویژن کے ذمہ داران کی میٹنگ ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ راولپنڈی پہنچنے کی تاریخ میں اب کوئی توسیع نہیں ہوگی اور انشااللہ عمران خان نومبرکے تیسرے ہفتے راولپنڈی میں ہوں گے۔
تحریک انصاف کا حقیقی آزادی مارچ کل سے دوبارہ شروع ہو گا، اس سلسلے میں آج گوجرانوالہ آور لاہور ڈویژن کے ذمہ داران کی میٹنگ ہو گی جس کے بعدسینئر لیڈرشپ کااجلاس ہو گا،راولپنڈی پہنچنے کی تاریخ میں اب کوئ توسیع نہی انشاللہ عمران خان تیسرے ہفتے میں لاکھوں لوگوں کے ساتھ راولپنڈی ہوں گے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) November 9, 2022