vni.global
Viral News International

دعا زہرا کے نکاح کے وقت کی ویڈیو وائرل

کراچی سے لاہور جاکر پسند کی شادی کرنے والی دعا زہرا اور اس کے خاوند ظہیر احمد کے نکاح کی ویڈیو منظرِ عام پر آگئی۔

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ظہیر اور دعا ایک صوفے پر بیٹھے ہیں جب کہ ویڈیو میں نکاح خواں  کے نکاح پڑھانے کی آواز آرہی ہے۔

ویڈیو کے مطابق دعا کا حق مہر 50 ہزار روپے مقرر کیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو پر صارفین اپنے خیالات کا اظہار بھی کررہے ہیں۔

کچھ سوشل میڈیا صارفین نے دعا زہرا پر سخت تنقید کی اور والدین کے لیے صبر کی دعا کی تو کسی نے ویڈیو منظرِ عام پر لانے والوں کو آڑے ہاتھوں لیا۔

واضح رہےکہ دعا کے والد مہدی کاظمی کی جانب سے سندھ ہائیکورٹ میں نئی درخواست دائر کی گئی ہے جس میں انہوں نے ایک بار پھر ظہیر احمد پر بیٹی کو اغوا کرنے کا الزام  عائد کیا  ہے۔

مہدی کاظمی نے مؤقف اختیار کیا کہ جب دعا زہرا کے اغوا کا واقعہ ہوا تو اس وقت دعا کی عمر 13 سال 11 ماہ اور 19 دن تھی، دعا زہرا کی عمر سے متعلق نادرا دستاویزات، تعلیمی اسناد، پاسپورٹ اور برتھ سرٹیفکیٹ موجود ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.