دعا زہرا کی کراچی منتقلی کیلئے پولیس ٹیم لاہورپہنچ گئی
محکمہ داخلہ سندھ نے دعا زہرا کو کراچی منتقل کرنے کی اجازت دی
کراچی کی مقامی عدالت کی جانب سے دعا زہرا کے میڈیکل کے لیے بورڈ بنانے اور کیس کی مزید تفتیش کے حکم کے بعد کیس میں بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے۔
تفتیشی ذرائع کا کہنا ہےکہ عدالتی حکم پر عمل کرتے ہوئے سندھ پولیس دعا زہرا کوکراچی منتقل کرنے کے لیے لاہور پہنچ گئی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ محکمہ داخلہ سندھ نے دعا زہرا کو کراچی منتقل کرنے کی اجازت دی ہے۔
ذرائع کے مطابق لاہورکی متعلقہ پولیس اور حکام کی اجازت کے بعد دعا زہرا کو کراچی منتقل کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ کراچی کی مقامی عدالت نے 25 جون کو جاری کیے جانے والے فیصلے میں دعا زہرا کے میڈیکل کے لیے بورڈ بنانے کا حکم دیا تھا۔
عدالت نے کہا تھا کہ کیس کی مزید تحقیقات اور میڈیکل بورڈ بنانےکا حکم دے دیتے ہیں، عمر کے تعین کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کے لیے سیکرٹری صحت کو لکھیں گے، سیکرٹری صحت میڈیکل بورڈ سے متعلق عدالت کو بھی آگاہ کریں، بچی کو یہاں لے کر آئیں یا وہاں میڈیکل کرائیں یہ پراسیکیوشن کا مسئلہ ہے۔