vni.global
Viral News International

حکومت کا سود کے خلاف فیصلے پر اپیلیں واپس لینے کا اعلان

وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے سود کے خلاف فیصلے پر سپریم کورٹ میں دائر اپیلیں اپیلیں واپس لینے کا اعلان کردیا۔

میڈیا سے گفتگو میں اسحاق ڈار کا کہنا تھاکہ اسٹیٹ بینک اور نیشنل بینک وفاقی شریعت کورٹ کے فیصلے خلاف سپریم کورٹ میں دائر اپیلیں واپس لیں گے، وفاقی شریعت کورٹ نے سود کے خلاف فیصلہ دیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سود سے پاک نظام کو تیزی سے آگے لے کر چلیں گے۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھاکہ وفاقی شریعت کورٹ نےفیصلہ دیاتھا کہ معیشت کو سود سے پاک کیا جائے، پچھلے ہفتوں اس پر  تفصیل سے بات ہوئی اور گورنراسٹیٹ بینک سےروڈمیپ ڈسکس کیا۔

ان کا کہنا تھاکہ ملک میں اسلامی بینکنگ نظام کو آگے بڑھا رہے ہیں اور فیصلے کرنے کا معیار قرآن وسنت ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.