vni.global
Viral News International

حکمرانوں نے چوری بچانے کیلئے قانون بدل دیا: عمران خان

اسلام آباد:  چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ڈاکوؤں کو این آر او مل گیا، حکمرانوں نے چوری بچانے کیلئے قانون بدل دیا۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ایون فیلڈ خریدنے کیلئے شریف خاندان کے پاس پیسہ کہاں سے آیا، انہیں این آر او مل گیا اس سے زیادہ ظلم ملک کے ساتھ کیا ہوگا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے چوری بچانے کیلئے قانون بدل دیا، کیسز معاف کر کے مزید ڈاکے ڈالنے کیلئے این آر او دیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ اگر میرے پیسے باہر ہوتے تو ایبسلوٹلی ناٹ کہنے کی ہمت نہ ہوتی، گروتھ ریٹ نیچے گرنے کا مطلب ہے ملک میں بیروزگاری بڑھتی جارہی ہے، تنخواہ دار طبقہ اس مہنگائی میں مارا جا رہا ہے۔

اس سے قبل چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی کے موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے جیل کی تیاری بھی کررکھی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ انٹیلی جنس ایجنسیاں سرویلنس رکھتی ہیں، ٹیلی فون ٹیپ ہوتے ہیں مگر اس کو ریلیز کیا جارہا ہے جو نیشنل سکیورٹی کا مسئلہ ہے، ایجنسیوں کا یہ کام نہیں کہ فون ٹیپ کر کےاسے ریلیز کیا جائے، ایجنسیوں کا کام پروٹیکٹ کرنا ہوتا ہے۔

ممنوعہ فنڈنگ کیس,عمران خان کی حفاظتی ضمانت منظور

صدر مملکت سے متعلق عمران خان نے کہا کہ عارف علوی نے اپنے بیان کی وضاحت کردی ہے، بارڈر سکیورٹی کے معاملات وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے، خیبرپختونخوا حکومت بہت عرصے سے کہتی رہی مگر کچھ نہیں ہوا۔

انہوں نے مزید کہا کہ لکھ کر دے دیتا ہوں صرف ہماری فنڈنگ قانونی ہے، باقی سب کی 2 نمبر ہے، ہماری اور ساری پارٹیوں کی فنڈنگ اکٹھی چیک کی جائے، افسوسناک بات ہے چیف الیکشن کمشنر ان کی فنڈنگ سامنے نہیں لارہا کیونکہ یہ ان کے گھر کا آدمی ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.