vni.global
Viral News International

بھارت کا پاکستان مخالف پروپیگنڈا بے نقاب

ٹوئٹر کے معطل کردہ اکاؤنٹس کا تعلق بھارتی فوج سے نکلا

اسلام آباد:  بھارت کا پاکستان کے خلاف ایک اور بڑا پروپیگنڈا نیٹ ورک بے نقاب ہوگیا، ٹویٹر کے معطل کردہ ایک ہزار سے زائد اکاؤنٹس کا تعلق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج سے نکلا۔

خود کو کشمیری ظاہر کرنے والے ہزاروں ٹوئٹر اکاؤنٹس اصل میں بھارتی دارالحکومت نئی دہلی سے چلائے جارہے تھے اور ان اکاؤنٹس کے ذریعے پاکستان اور چین کو نشانہ بنایا جا رہا تھا، ٹوئٹر نے 24 اگست کو ان اکاؤنٹس کو پکڑا اور بند کردیا۔

اس سے قبل آسٹریلیا کی ایک یونیورسٹی نے بھی بھارت سے چلائے جانے والے جعلی اکاؤنٹس کی نشاندہی کی تھی اور اب امریکا کی اسٹینفورڈ یونیورسٹی نے بھی بھارت کا بھانڈہ پھوڑ دیا۔ گزشتہ برس یورپی یونین نے بھی بھارت کو رنگے ہاتھوں پکڑا تھا۔ سائبر جنگ میں بھارت پہلے بھی خفت اٹھا چکا ہے۔ سوشل میڈیا پر بھارت سے باضابطہ معافی مانگنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.