vni.global
Viral News International

اینٹی کرپشن نےکروڑوں روپےکے غبن کی تحقیقات میں شیخ رشیدکو طلب کرلیا

سرکاری فیس کی ادائیگی میں کروڑوں روپےکے غبن کی تحقیقات میں  سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کو اینٹی کرپشن پنجاب نےطلب کرلیا۔

اینٹی کرپشن حکام کے مطابق ایک ہاؤسنگ سوسائٹی کی بیچی گئی زمین کی سرکاری فیس کی ادائیگی میں خوردبردکی گئی۔ اینٹی کرپشن پنجاب نےتحقیقات کے لیے شیخ رشیدکو 15 جولائی کو طلب کیا ہے۔

اینٹی کرپشن حکام کا کہنا ہےکہ شیخ رشیدکو زمین کی فروخت کے ریکارڈ کے ساتھ اینٹی کرپشن ہیڈ آفس لاہور پیش ہونےکی ہدایت کی گئی ہے۔

اینٹی کرپشن حکام کے مطابق تحقیقات کے لیے اینٹی کرپشن نے ہاؤسنگ سوسائٹی کی انتظامیہ کوبھی طلب کیا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.