vni.global
Viral News International

آرمی چیف کی تقرری ہماری مرضی سے ہوگی،فضل الرحمان

 پشاور: جے یو آئی کے سربراہ مولا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ الیکشن  اور آرمی چیف کی تقرری ہماری مرضی سے ہوگی۔

پشاور میں پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف عمران خان نے نہیں وزیراعظم نے لگانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  پنجاب اسمبلی میں عمران خان کاخط توماناجاتاہے لیکن چوہدری شجاعت کانہیں, یہ قابل افسوس ہے، پہلے اپنے ملک میں نوجوانوں کو گمراہ کیاگیااور اب بیرون ملک والوں کو بے راہ کیاجارہاہے۔

سربراہ جے یو آئی (ف) کا کہنا تھا کہ جو عدالت جرنیل، بیوروکریٹ اورالیکشن کمیشن اس کاساتھ دے وہ ٹھیک باقی غلط فوج اس کاساتھ چھوڑدے تووہ مجرم کہلاتی ہے،عدالت اس کے خلاف فیصلہ دے تو غلط اورالیکشن کمیشن خلاف فیصلہ دے تووہ غلط، ٹی وی بندہوچکااب یہ ڈرامہ مزید نہیں چلے گا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان ڈرامے باز ہے, تلوے بھگوکر سیلاب میں اترنے کاڈرامہ کیا، پہلے آرمی چیف کورخصت کرنے کی بات کرتے تھے اب ایکسٹینشن کی،اس کافیصلہ توپارلیمان کرے گا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.