انجیلینا جولی سیلاب زدگان کی مدد کیلئے پاکستان پہنچ گئیں
نیویارک: اقوام متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزین (یو این ایچ سی آر) کی سفیر اور ہالی ووڈ کی مشہور اداکارہ انجیلینا جولی سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے پاکستان پہنچ گئیں ہیں ۔
غیر سرکاری تنظیم انٹرنیشنل ریسکیو کمیٹی، آئی آر سی نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنآ پر یہ اعلان کیا ہے کہ انجلینا جولی سیلاب زدگان کی مدد کیلئے جلد پاکستان کا دورہ کریں گی اور سیلاب زدہ علاقوں کے متاثرین کی مشکلات کو حل کرنے کے اقدامات کریں گی۔
BREAKING: International humanitarian Angelina Jolie is with the IRC visiting Pakistan to see and hear from people affected by recent floods.
With more rains expected in the coming months, we hope her visit will help the world wake up and take action. https://t.co/Q3qeB7x5Ah
— IRC – International Rescue Committee (@RESCUEorg) September 19, 2022
اپنے دورے میں امریکی اداکارہ بے گھر لوگوں اور افغان پناہ گزینوں کی مدد کرنے والی مقامی تنظیموں کا بھی دورہ کریں گی جس میں وہ موسمیاتی تبدیلیوں اور نقل مکانی کے حوالے سے تبادلہ خیال کریں گی البتہ یہ دورہ کب شیڈول ہے اس کا ابھی اعلان نہیں کیا گیا۔

یاد رہے کہ انجلینا اس سے قبل بھی 2005 میں زلزلہ متاثرین اور 2010 میں سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے پاکستان پہنچیں تھیں۔
