انتخابات ملکی بحرانوں سے نکلنے کا بہترین حل ہے,عارف علوی
لاہور: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ملک میں بریک تھر دور نہیں، جلد اچھی خبر آنے والی ہے، سیاسی مفاہمت ہو ، تمام فریقین ایک چھت تلے جمع ہوں یہ اب ناممکن نہیں، کوشش ہے مسائل کا حل مذاکرات سے ہی نکل آئے۔ انتخابات ملکی بحرانوں سے نکلنے کا بہترین حل ہے۔ الیکشن میں اب چند ماہ کا فرق رہ گیا ہے، سیاستدانوں کے درمیان الیکشن کے حوالے سے بات چیت ہونی چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار صدر مملکت نےنجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔