vni.global
Viral News International

اعظم نذیر تارڑ کل سے دوبارہ وزیر قانون کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے

وزیراعظم شہبازشریف نے مستعفی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کا استعفیٰ مسترد کردیا۔

وفاقی وزراء نے اعظم نذیرتارڑ کی رہائشگاہ جاکر انہیں وزیراعظم کا پیغام پہنچایا۔ وفد میں اسحاق ڈار، رانا ثناء اللہ، ایازصادق، سعد رفیق اور مریم اورنگزیب شامل تھے۔

وزیراعظم کا کہنا ہے کہ اعظم نذیر تارڑ وزیرقانون کی ذمہ داریاں جاری رکھیں، وزیراعظم کی ہدایت پراعظم نزیر تارڑ کل دوبارہ وزیرقانون کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے

خیال رہے کہ سینیٹر اعظم نذیر تارڑنے 24 اکتوبر کو وزیرقانون کےعہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔ اعظم نذیر تارڑ کے مستعفیٰ ہونے پر ایازصادق کو وزیرقانون کی اضافی ذمہ داری سونپی گئی تھیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.