vni.global
Viral News International

اسلام آباد پولیس کے پی ٹی آئی کے مقامی عہدیداروں کے گھروں پر چھاپے

اسلام آباد:  پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مقامی عہدیداروں کے گھروں پر چھاپے مارے۔

پولیس ذرائع کے مطابق لانگ مارچ کے لئے فنڈز اکٹھے کرنے یا دینے والوں کی تلاش ہے، پولیس کی مختلف رہنماؤں کے گھروں پر آمد ہوئی، چھاپے راجہ خرم نواز اور راجہ ذوالقرنین کے ڈیروں پر مارے گئے۔

اس حوالے سے ذرائع کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ پولیس کو جن 23 مقامی عہدیداروں کی تلاش ہے لسٹ سامنے آ گئی، چھاپوں کی اطلاع سے قبل ہی مقامی عہدایدار نامعلوم مقامات پر شفٹ ہو گئے، لسٹ میں سرگرم کارکنوں کا ذکر کیا گیا ہے، راجہ قیصر، نیاز اللہ نیازی، جمیل عباسی، زوہیب خان کے نام شامل ہیں۔

جمیل عباسی، راجہ محمد بابر، چوہدری نثار وغیرہ کو بھی لسٹ میں شامل کیا گیا ہے، پولیس مطلوبہ افراد کے حوالے سے انفارمیشن اکٹھی کر رہی ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.