vni.global
Viral News International

اسحاق ڈار کے دائمی وارنٹ گرفتاری معطل

اسلام آباد: احتساب عدالت نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے دائمی وارنٹ گرفتاری معطل کر دیے۔

گزشتہ روز اسحاق ڈار نے اپنے وارنٹ گرفتاری کے خلاف احتساب عدالت میں درخواست دائر کی تھی۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی جانب سے فیصلہ سناتے ہوئے کہا گیا کہ اسحاق ڈار کو واپسی پر گرفتار نہ کیا جائے، وہ پاکستان واپس آجائیں پھر ان کے وارنٹ منسوخی کے معاملے کو دیکھیں گے۔

جبکہ ایک روز قبل سابق وزیر خزانہ سے سپریم کورٹ سے اشہتارہ قرار دینے کے خلاف دائر درخواست واپس لیتے ہوئے کہا تھا کہ متعقلہ فورم سے رجوع کیا جائے گا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.