vni.global
Viral News International

پی ٹی آئی کا فیض آباد کے مقام پر دھرنا دینے کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف نے راولپنڈی کے ڈپٹی کمشنر کے پاس پرُامن دھرنا دینے کی درخواست جمع کروا دی۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی 26 نومبر کو فیض آباد کے مقام پر پر امن دھرنا دے گی اور سابق وزیراعظم عمران خان دھرنے کی قیادت کرینگے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ 26نومبر دھرنا حقیقی آزادی مارچ کا تسلسل ہے۔

راولپنڈی انتظامیہ سے سکیورٹی اور دیگر انتظامات مکمل کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز سابق وزیراعظم عمران خان نے 26 نومبر کو پنڈی پہنچنے کا اعلان کیا تھا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.