vni.global
Viral News International

ملک بھر میں کل سے مزید بارشوں کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں مون سون ہوائیں مسلسل داخل ہو رہی ہیں جبکہ 27 جولائی (بدھ) سے مون سون ہوائیں زیادہ شدت کے ساتھ ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہوں گی۔

ملک میں داخل ہونے والی مون سون ہوائیں 27 سے31 جولائی کے دوران کشمیر،گلگت بلتستان،اسلام آباد، راولپنڈی، مری ، اٹک، چکوال، جہلم، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، گوجرانوالہ،گجرات، شیخوپورہ، فیصل آباد ، جھنگ ، میانوالی، خوشاب،سرگودھا، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، ساہیوال، اوکاڑہ، بھکر، لیہ، ملتان، راجن پور، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور، بہاولنگر، رحیم یار خان ، خانپور، سوات، مانسہرہ، کوہستان، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور،مردان، صوابی ،نوشہرہ ، کرم ،وزیرستان،کوہاٹ، بنوں، لکی مروت اور ڈی آ ئی خان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا باعث بنیں گی۔

اس کے علاوہ 27 سے 31 جولائی کے دوران کوئٹہ، چمن، ہرنائی، ژوب، زیارت، بارکھان، لورالائی، بولان ،کوہلو، قلات، خضدار، لسبیلہ ، نصیر آباد، جعفر آباد،سبی، دادو، سکھر، لاڑکانہ اور جیکب آباد میں بھی موسلادھار بارشیں ہوسکتی ہیں۔

محکمہ موسمیات نے مون سون بارشوں سے راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور، نوشہرہ، مردان، فیصل آباد،لاہور اور گوجرانوالہ میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خطرہ ظاہر کیا ہے۔

اس کے علاوہ شکر گڑھ، سیالکوٹ، نارووال، ایبٹ آباد،مانسہرہ، دیر ،کرک،بنوں، لکی مروت، کشمیر ، لورالائی ،بارکھان،کوہلو، موسی خیل، شیرانی، سبی ، بولان اور ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی اور مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔

موسلادھار بارش کے باعث دریائے راوی، جہلم اور چناب کے مقامی اور برساتی ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کی بھی توقع ہے۔

اس کے علاوہ کشمیر،گلیات ، مری ،چلاس، دیامیر، گلگت،ہنزہ، استور اور اسکردو میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات نے تمام متعلقہ محکموں کو الرٹ جاری کرتے ہوئے اپیل کی ہے کہ مسافر اور سیاح موسمی حالات کو مدنظر رکھ کر سفر کریں اور سفر کے دوران مزید محتاط رہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.