vni.global
Viral News International

لاہور ہائیکورٹ کے 11 ایڈیشنل ججز کو مستقل کرنے کی سفارش

چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا، جس میں لاہور ہائیکورٹ کے 13 میں سے 11 ایڈیشنل ججز کو مستقل کرنے کی سفارش کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس شکیل احمد، جسٹس صفدر سلیم شاہد، جسٹس احمد ندیم ارشد کو مستقل کرنے کی سفارش کی گئی۔

جسٹس طارق ندیم، جسٹس امجد رفیق، جسٹس عابد حسین چٹھہ کو بھی مستقل کرنے کی سفارش کی گئی۔

ذرائع کے مطابق جسٹس انوار حسین، جسٹس علی ضیا باجوہ، جسٹس سلطان تنویر کو بھی مستقل کرنے کی سفارش کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس رضا قریشی اور جسٹس راحیل کامران کو بھی مستقل کرنے کی سفارش کی گئی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.