قومی ہاکی چیمپئن شپ کی انعامی رقم میں 10 گنا اضافہ کردیا گیا
پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے قومی ہاکی چیمپئن شپ کی انعامی رقم میں 10 گنا اضافہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
صدر پی ایچ ایف محی الدین وانی کے مطابق مجموعی طور پر 2 کروڑ 80 لاکھ روپے کی انعامی رقم دی جائے گی، جس سے چیمپئن شپ میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کو لاکھوں روپے ملیں گے۔
انہوں نے یاد دہانی کرائی کہ ماضی میں کھلاڑیوں کو صرف ڈیلی الاؤنس اور رہائش کی سہولت فراہم کی جاتی تھی، جبکہ قومی سینئر، جونیئر اور انڈر 15 ہاکی چیمپئن شپ کا انعقاد جنوری میں کیا جائے گا۔